آج کا مسلمان#
*آج کا مسلمان!!!*
*سوشل میڈیا پر اکثر یہ پوسٹ نظر سے گزرتی ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کو کوئی نہیں مٹا سکتا۔ بات تو بالکل درست ہے کہ اسلام کو کوئی نہیں مٹا سکتا۔ لیکن کیا آج ہم مسلمان خود شریعت پر عمل کررہے ہیں؟ آئیے ہم اس کا جائزہ لیں۔ گھر سے لےکر باہر تک، ذات سے لیکر صفات تک،ہم نے خودہی اپنے آپ کو دائرۂِ اسلام سے باہر کر رکھا ہے۔ ہماری زندگی میں نماز نہیں، چہرے پر نبی پاک صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلّم کی سنت نہیں۔ جب ہمیں دیکھ کر کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ ہم مسلمان ہیں یا غیر مسلم، پھر باطن کا حال تو اللہ ہی جانتا ہے۔ ہمارے گھروں سے دین نکل گیا، عورتوں میں پردہ نہیں، قرآن وسنت پہ عمل نہیں، ہمارے نوجوان غیروں کی تقلید میں سب سے آگے، لباس سے لیکر بال تک غیروں کے نقشِ قدم پر ہیں۔ غیروں کی طرح یومِ پیدائش (Birthday) ، Haldi Ceremony اور نئے سال (New Year) کا جشن منانا ان کا شیوہ ہے۔ پھر بھی یہ گمان ہے کہ ہم دین کو مٹنے نہیں دیں گے۔ جناب ہم کس خوش فہمی میں ہیں ۔ دین ہماری زندگی میں اب باقی ہے کہاں جو اس کو ہم مٹنے سے بچارہے ہیں۔ مٹھی بھر مسلمانوں کو چھوڑکر اکثریت بے راہ روی کی شکار ہے۔ آج ہمارے ملک ہندوستان میں بھی ہم پر ظلم و ستم ڈھائے جارہے ہیں ۔ لیکن کیا ہم نے اب بھی اللہ سےرجوع کیا؟ کیا ہماری مساجد بھر گئیں؟ نہیں ہم آج بھی غفلت کی نیند سو رہے ہیں ۔ اگر ہم اب بھی نہ جاگے تو کب جاگیں گے؟*
*اس موقع سے علامہ اقبال رحمتہ الله علیہ کا یہ شعر یاد آرہا ہے۔*
*خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی*
*نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا*
Comments
Post a Comment